Time 14 اپریل ، 2025
پاکستان

اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی دی گئی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون

اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی دی گئی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نےکہا ہےکہ اسرائیل کے بارے  میں  بانی پاکستان  قائداعظم  قومی پالیسی دے چکے ہیں، حکومت پاکستان بانی پاکستان کی قومی پالیسی پر کھڑی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ مسئلہ فلسطین ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے، مسلمانوں کا قبلہ اول فلسطین میں ہے، حکومت اپنی بساط سے بڑھ کر فلسطینیوں کے لیے ریلیف کا سامان بھیج رہی ہے،حکومت نے فلسطین کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان لاکر ان کی تعلیم شروع کی۔

 اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے،  اسرائیل کے بارے میں بانی پاکستان اپنی قومی پالیسی دے چکے ہیں، حکومت پاکستان بانی پاکستان کی قومی پالیسی پر کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،17 ماہ میں 65 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی جارحیت میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہیں، 15 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، اسرائیل خواتین، بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ غزہ کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، نسل کشی کی جارہی ہے، جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل بمباری سے باز نہیں آرہا، بدقسمتی سے کچھ ممالک غزہ کی صورتحال پر خاموش ہیں، جنوبی افریقا کا اسرائیلی جارحیت کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانا خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :