14 اپریل ، 2025
برطانیہ میں ہرٹفورڈ شائر پولیس نے کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 قبروں کے کتبے توڑےگئے۔
پولیس نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہےکہ جس کو بھی اس بارے میں معلومات ہوں وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے, کتبے توڑنے کا واقعہ اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام کتبے دوبارہ لگائے جائیں گے۔