15 اپریل ، 2025
کراچی:لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق برف کےکارخانےکی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔