15 اپریل ، 2025
بھارتی ریاست کیرالہ میں کمیشن کا امتحان دینے والے امیدوار کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے سرکاری اسکول میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا انعقاد کیاگیا، اس امتحان کو دینے کیلئے 300 امیدوار جمع تھے جو امتحان شروع ہونے کا انتظار کررہے تھے کہ چیل آئی اور اس نے ایک امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ اپنے پنجوں میں دبوچا اور لے اڑی۔
چیل کے اس رویے نے سب کو حیران کردیا جب کہ چیل اڑ کر عمارت کی ایک کھڑی پر جابیٹھی جس کے بعد انتظامیہ سمیت متاثرہ امیدوار چیل کے دستاویز پھینکنے کا انتظار کرتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحان میں تاخیر کے سبب انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ امیدوار کو بغیر ایڈمٹ کارڈ کے امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس پر لوگ حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔