15 اپریل ، 2025
اسلام آباد: وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تعینات کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11اپریل کوجسٹس علی باقرنجفی کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی۔