15 اپریل ، 2025
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی 19 اپریل سے فعال ہوجائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق اس سال بیوپاریوں کے لیے خصوصی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں لائٹ اور پانی کاانتظام، اے ٹی ایم مشین کی سہولت اور پارکنگ فیس میں رعایت شامل ہے۔
پاس والی گاڑیوں کو منڈی کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے پاس پر 50 فیصد رعایت ہوگی۔
انتظامیہ نے بتایاکہ وی وی آئی پی بیوپاری رعایتی نرخوں پر انتظامیہ سے ٹینٹ حاصل کرسکیں گے، منڈی میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگنا شروع ہوگئے۔