16 اپریل ، 2025
کراچی: سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئرکراچی کے طلبا کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گریس مارکس 20فیصد کیمسٹری، فزکس اورریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ نے کیڈٹ کالج پٹارو، نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، لاہوتی میلےکےانعقاد اور کڈنی سینٹرکراچی سمیت مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے۔