16 اپریل ، 2025
امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ یقین نہیں آتا۔
شکاگو میں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست اور امیر ہوجائیں، صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔
کٹوتیوں سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر جوبائیڈن نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان ہوگا۔
بائیڈن کی تقریر سے پہلے وائٹ ہاؤس ترجمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، اس سے کہیں پہلے تو ان کے سونے کا وقت ہوجاتا ہے۔