Time 16 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کوہلی، ملائیکا اروڑا سمیت بھارتی شخصیات ’ بلیک واٹر ‘ کیوں پیتی ہیں؟ اسکی قیمت کیا ہے؟

کوہلی، ملائیکا اروڑا سمیت بھارتی شخصیات ’ بلیک واٹر ‘ کیوں پیتی ہیں؟ اسکی قیمت کیا ہے؟
بلیک واٹر کیا ہے اور اس کا استعمال کیوں اہم ہے؟/فوٹوفائل

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ اسٹار کرکٹرز اور بالی وڈ اداکاراؤں کی چمکتی جلد اور فٹنس کا راز بلیک واٹر( black water ) میں پوشیدہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اسٹار  کرکٹر ویرات کوہلی، بالی وڈ اداکارہ گوری خان، ملائیکہ اروڑا اور  ڈائریکٹر  کرن جوہر سمیت متعدد مشہور شخصیات کے بلیک واٹر کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

بلیک واٹر کیا ہے اور اس کا استعمال کیوں اہم ہے؟

بلیک واٹر جسم کیلئے ضروری معدنیات اور الیکٹرولائٹس سے بھرپور پانی کی ایک قسم ہے، ہم جو پانی عام طور ر پیتے ہیں اس کا پی ایچ لیول 6 سے 7 کے درمیان جب کہ الکلائن پانی یعنی بلیک واٹر کا پی ایچ لیول 7 سے زیادہ ہوتا ہے۔

اس ہائیڈریشن واٹر کا کالا رنگ زمین کی تہوں سے حاصل ہونے والے ضروری معدنیات اور فلوک ایسڈ سے حاصل ہوتا ہے جو امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک نادر و نایاب ذخیرے سے حاصل کیا جاتا ہے، جب ان معدنیات کو پانی میں ملایا جاتا ہے تو یہ پانی کے رنگ کو قدرتی طور پر سیاہ اور قدرتی طور پر الکلائن بنا دیتا ہے۔

بلیک واٹر کی قیمت

2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق بلیک واٹر کی ایک بوتل کی قیمت 4200 روپے تھی۔

بلیک واٹر کے فوائد

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک واٹر  کے استعمال سے میٹابولزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے، یہ پانی نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے، تیزابیت کو کم کرتا ہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے حتیٰ کہ  یہ  پانی بڑھاپے کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔

بلیک واٹر میں موجود الکلائن جسم کی تیزابیت اور زہریلے مواد ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دوسری جانب بلیک واٹر میں میگنیشیئم اور کیلشیئم جیسے معدنیات وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھ کر جسم کے مختلف حصوں کو معدنیات اور نمکیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

مزید خبریں :