Time 16 اپریل ، 2025
پاکستان

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے: اعلامیہ ایس آئی ایف سی۔ فوٹو فائل

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی کے "سنگل ونڈو" ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں بہتری آئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام سے 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تجارتی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں، پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

اعلامیے میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا گیا ہے اور فورم میں پالیسی اصلاحات پر تبادلہ خیال، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور نئی شراکت داریوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :