16 اپریل ، 2025
لاہور: موٹروےایم 4 پر ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا افسر شہید ہوگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک نے پٹرولنگ پر موجود موبائل کو ٹکر مار دی۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث ٹرک نے پٹرولنگ موبائل کو ٹکرماری جس سے پولیس افسر شہید ہوگیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروےپولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے، حادثے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرلیا گیا۔