Time 16 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد فلو کا شکار

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد فلو کا شکار
فوٹو: فائل

لاہور  میں  شہری کورونا وائرس کی علامات والے فلو   سے بڑی  تعداد میں متاثر  ہو رہے ہیں  اور  ہر گھر کے 3 سے 4 افراد فلو  میں مبتلا ہیں۔

پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان کے مطابق لاہور  میں 35 فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

 ڈاکٹر عرفان کے مطابق مریضوں میں کوویڈکی علامات آرہی ہیں، فلو  ایک سے دوسرے مریض کو لگ  رہا ہے، فلو  والے مریض ماسک لازمی پہنیں۔

ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہےکہ فلو  میں اینٹی بائیوٹک کھانےکی ضرورت نہیں، بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اور آرام کریں۔

 ڈاکٹر عرفان کے مطابق فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :