17 اپریل ، 2025
پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کی ترکیہ میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔
آج کل اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
انوشے نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے بتاتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شیندی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
انوشے اشرف نے اپنی شیندی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست شہاب رضا مرزا سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔