Time 17 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ اور کاجل نے ایک دوسرے کو ڈیٹ نہ کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

شاہ رخ اور کاجل نے ایک دوسرے کو ڈیٹ نہ کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟
ایک پرانی ویڈیو میں شاہ رخ اور کاجول سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے اگر وہ سنگل ہوتے؟__فوٹو: فائل

شاہ رخ خان اور کاجل بالی وڈ کے وہ نام ہیں جنہوں نے ایک ساتھ جس فلم میں کام کیا وہ سپر ہٹ رہی جب کہ مداحوں کو یہ جوڑی ناصرف آن اسکرین بلکہ حقیقی زندگی میں بھی بے حد پسند تھی۔

1993 سے 2015 تک کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اس جوڑی نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کیا اور یہ وہ سوال ہے جو ان کے مداح اکثر سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ رخ اور کاجول سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے اگر وہ سنگل ہوتے؟

اس پر کاجول نے جواب دیا کہ ’میں اس بارے میں سچ میں نہیں جانتی کیونکہ جب ہم نے 6 ماہ میں بازی گر ختم کی تو اُس وقت میں اجے دیوگن کو دیکھ رہی تھی‘، اس پر شاہ رخ خان نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیا ’میں بھی اس وقت اجے کو دیکھ رہا تھا‘۔

واضح رہے کہ بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے ہی شاہ رخ خان نے گوری سے 6 سالہ محبت کے بعد شادی کرلی تھی، اُن کے یہاں پہلے بچے آریان کی پیدائش 1997 میں ہوئی جب کہ بیٹی سہانا 2000 اور ابرام کی آمد 2013 میں ہوئی۔

دوسری طرف کاجول نے 1994 میں اجے دیوگن کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور دونوں نے 1999 میں شادی کی، ان کے یہاں نائیسا اور یگ دیوگن نے جنم لیا۔

شاہ رخ خان اور کاجول نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازی گر، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان اور دل والے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید خبریں :