17 اپریل ، 2025
شدید گرم موسم کے دوران پیاز ایک ایسا سپر فوڈ ہے جسے نہ صرف کھانے بلکہ جیب میں رکھنے سے بھی متاثر کن فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
پیاز جیب میں رکھنے کے فوائد جاننےسے قبل پیاز کھانے کے فوائد کا جاننا بھی ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے ، ایسی صورت میں پیاز کا کچا یا پکا کر دونوں صورتوں میں ہی استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ پیاز میں موجود آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، ضروری وٹامنز، وٹامن سی اور وٹامن بی کے سبب طبی ماہرین پیاز کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
موسم گرما آتے ہی جہاں باہر نکلنے والے افراد اپنے ہمراہ پانی کی بوتلیں، کیپس اور چھتریاں رکھتے ہیں وہی ایک پرانی روایت یہ بھی ہے جس میں بزرگ افراد باہر کام کیلئے جانے والوں کو پیاز جیب میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت پیاز کا پاس ہونا جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی گرمی کو جذب کرلیتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس quercetin سے پسینے کے عمل کو تیز کردیتا ہے، یوں کہیں کہ پیاز گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کی خاصیت رکھتی ہے، اس میں موجود غیر مستحکم مادے جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
دوسری جانب پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس گرمیوں کے عام مسائل مثلاً الرجی اور سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی معاون ہیں۔