Geo News
Geo News

Time 17 اپریل ، 2025
پاکستان

حیدر آباد: ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتی 2 لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتی 2 لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد میں آٹوبھان روڈ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 لڑکیاں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بنارہی تھیں کہ ٹرین کی  زد میں آ کر  جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں نجی کالج میں زیرتعلیم تھیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔