Time 17 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

کمپنی سے تنگ ملازم نے ٹوائلٹ پیپر پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دے دیا

کمپنی سے تنگ ملازم نے ٹوائلٹ پیپر پر اپنا استعفیٰ لکھ کر دے دیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اپنی کمپنی سے تنگ ملازم کی جانب سے لکھے گئے استعفے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ استعفیٰ لکھنے کے لیے استعمال ہونے والا کاغذ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم لنکڈ ان پر ایک کمپنی کی خاتون ڈائریکٹر نے ایک  ملازم کی جانب سے لکھے گئے استعفے کی تصویر شیئر کی ہے جو اس نے ٹوائلٹ پیپر پر لکھ کر دیا۔

خاتون نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ان کی کمپنی کے ایک ملازم نے کمپنی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک ٹوائلٹ پیپر ہے جسے ضرورت کے وقت استعمال کیا جاتا ہے اور پھر  سوچے سمجھے بغیر پھینک دیا جاتا ہے۔

خاتون نے لکھا کہ ملازم کے یہ الفاظ ان پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے ملازمین کو یہ محسوس کروائیں کہ وہ اہم ہیں تاکہ جب وہ ملازمت چھوڑ کر جائیں بھی تو شکایت نہیں بلکہ شکرگزاری کے ساتھ جائیں۔

انہوں نے لکھا کہ کسی ملازم کی قدر صرف اس کے کام کی وجہ سے نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کی شخصیت کی بھی اہمیت ہونی چاہیے۔

خاتون نے یہ بھی واضح کیا کہ ممکن ہے یہ تصویر نمائشی ہو تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا انہوں نے جو تصویر پوسٹ کی ہے وہ اصل استعفیٰ ہے یا نہیں۔

ان کی اس پوسٹ پر تبصروں کا طوفان آگیا اور کئی صارفین نے ان کی سوچ اور مشوروں کی تعریف کی۔

مزید خبریں :