پاکستان

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو کمی، نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائل

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی ہوگئی۔

آٹے کی قیمتوں میں کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد اب قیمت 66 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد  70روپے کلو کا ریٹ مقرر کیا گیاہے۔

ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے کلو مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں فائن آٹےکی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے کلو ہوگئی۔

اس کے علاوہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے کمی کے بعد 90 روپےکلو میں ملے گا۔

مزید خبریں :