Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان
فوٹو: فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

اسلام آباد، راول پنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اٹک،چکوال،گجرات،جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ،خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال،سرگودھا اور شیخوپورہ کے لیے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارش و برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے گرنے کاخدشہ ہے۔

مزید خبریں :