Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا  خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا : آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سوات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارج  ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں  خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں :