Time 20 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں  واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ نیول کالونی میں بھی ڈمپر نے  رکشے کو ٹکر مار دی جس سے 2 خواتین سمیت 5ا فرادزخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے  فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :