Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے: وفاقی وزیر صحت

افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے: وفاقی وزیر صحت
ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کافقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے: وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال/ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔

نجی فارما سوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ وزارت صحت ایک مشکل وزارت ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

مزید خبریں :