Time 20 اپریل ، 2025
پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور  ژالہ باری ہوئی ہے۔

آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بدھ کے روز  اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے تھے۔

شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جب کہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے تھے۔

مزید خبریں :