20 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں چاروں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔کراچی کنگز کے 4 میچوں میں اب 4 پوائنٹس ہیں ۔