Time 21 اپریل ، 2025
پاکستان

سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا

سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

سرگودھا میں جعل سازوں نے شادی کے نام پر شہری کو چونا لگادیا۔

متاثرہ شہری کے مطابق شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا، شادی کےنام پردھو کےکے الزام میں 3 خواتین سمیت 4 افرادکے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :