Time 21 اپریل ، 2025
دنیا

چین کی امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدےکرنیوالے ممالک کو وارننگ

چین کی امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدےکرنیوالے ممالک کو وارننگ
 کسی فریق نےچین کےخرچے پرمعاہدےکیےتو اس کی مخالفت کریں گے : چینی وزارت تجارت/فوٹورائٹر

بیجنگ: چینی وزارت تجارت  نے امریکا سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک  کو  مخالفت کی وارننگ دے دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ وسیع تر اقتصادی معاہدے کرنے والے  ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی فریق نے چین کے نام پر معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔

چینی وزارت تجارت نے جوابی اقدام سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ   چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنےکے قابل اور پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ بیشتر چینی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے جب کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے۔

مزید خبریں :