Time 22 اپریل ، 2025
پاکستان

نہروں کا معاملہ: کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال، داخلی دروازے بند ، عدالتی کارروائی معطل

نہروں کا معاملہ: کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال، داخلی دروازے بند ، عدالتی کارروائی معطل
سندھ بار کونسل کے مطابق وکلابرادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال جاری ہے۔

سندھ بارکونسل نے نہروں کی تعمیرکے معاملے پرغیرمعینہ مدت کیلئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سٹی کورٹ میں ہڑتال کے دوران وکلا نےکورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے۔

 دوسری جانب  عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا اور عدالتی کارروائی معطل کردی گئی ہے۔

سندھ بار کونسل کے مطابق  وکلابرادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :