22 اپریل ، 2025
لاہور میں صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے پولیس لاہور میں سندس کے علاقے میں حاجی نوازکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی نوازسمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ، بیٹا، بھائی اور 2 گن مین شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔