Time 22 اپریل ، 2025
جرائم

راولپنڈی: 7 سالہ بچی کو قتل کرکے زیادتی کرنیوالا ملزم اس کا ماموں نکلا

راولپنڈی: 7 سالہ بچی کو قتل کرکے زیادتی کرنیوالا ملزم اس کا ماموں نکلا
بچی کے شور کرنے پر ملزم نے اس کوقتل کردیا اور ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی: پولیس/ فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں 7 سال کی بچی کےقتل اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کو حراست سےچھڑانے کےلیے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کی جس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم اس کا ماموں تھا، ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا، ملزم بچی کو زیر تعمیر عمارت میں لےگیاجہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے اس کوقتل کردیا اور ملزم نے قتل کے بعد بچی سے زیادتی کی۔

 پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد گھر آگیا اور فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات پر شامل تفتیش کیا تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔

مزید خبریں :