Time 22 اپریل ، 2025
دنیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ— فوٹو: رائٹز

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

غیرملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ واقعے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے میں ایک فرد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں  بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور  ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :