Time 22 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے خودکشی کرلی

بھارتی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے خودکشی کرلی
فوٹو: فائل

بھارت کے مشہور کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے 36 سالہ اداکار نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار  للت منچندا کی لاش میرٹھ میں ان کے گھر سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس نے ان کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی ہے۔

ٓاداکار کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے چند مہینوں سے شدید ذہنی دباؤ اور مالی مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اس میں کسی تیسرے فریق کا عمل دخل نہیں تھا، موقع سےکوئی خودکشی کا نوٹ بھی نہیں ملا  تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق للت منچندا نے متعدد مشہور بھارتی ڈراموں کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کام کیا۔ انہیں تارک مہتا کا الٹا چشمہ، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور کرائم پیٹرول سیریز میں ادا کیے گئے کرداروں سے شہرت ملی۔

مزید خبریں :