Time 23 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی
  2021 میں کرسٹن اور ڈیلن کی جانب سے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ ڈیلن میئر کو 6 سال ڈیٹ کرنے کے بعد ان سے شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹن اسٹیورٹ اور ڈیلن میئر کی پہلی ملاقات 2013 میں فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

 بعد ازاں 2019 میں کرسٹن نے گرل فرینڈ ڈیلن میئر کے ساتھ انسٹا گرام پر اپنے رشتے کی تصدیق کی تھی  اور 2 سال بعد 2021 میں کرسٹن اور ڈیلن کی جانب سے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔

منگنی کی پوسٹ میں کرسٹن اسٹیورٹ نے انکشاف کیا تھا کہ’ میں  نے ڈیلن کو نہیں بلکہ ڈیلن نے  مجھے پروپوز کیا تھا‘ ۔

تاہم اب جوڑی نے  ایسٹر کے موقع پر لاس اینجلس میں واقع گھر  میں منعقدہ تقریب میں باقاعدہ شادی کرلی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

کرسٹن اور ڈیلن  کی شادی کی تقریب میں ان کے  قریبی دوست  امریکی اداکارہ اور سنگر  ایشلے بینسن، برانڈن ڈیوس سمیت دونوں کے  اہل خانہ نے شرکت کی۔

جوڑی کی جانب سے حال ہی میں شادی کا باقاعدہ لائسنس بھی عدالت سے حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :