Time 24 اپریل ، 2025
دنیا

اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے: امریکی صدر ٹرمپ

اگلے 2،3  ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے: امریکی صدر ٹرمپ
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے 2،3  ہفتوں میں چین کےلیے ٹیرف طے کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کےلیے ٹیرف طے کریں گے۔

امریکی صدر نے کہاکہ چین کےساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑےگا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کہاکہ میراخیال ہے یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چا ہتے ،کینیڈ ین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ حکام کے مطابق چین امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں۔

مزید خبریں :