Time 24 اپریل ، 2025
دنیا

آنجہانی پوپ فرانسس کی غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ویڈیو جاری

رومن کیتھولک چرچ نے آنجہانی پوپ فرانسس کی غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنا آنجہانی پوپ فرانسس کا روز کا معمول تھا، اس حوالے سے رومن کیتھولک چرچ نے آنجہانی پوپ کی ویڈیو کال پر گفتگو کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس غزہ کے ہولی فیملی کیتھولک چرچ میں موجود مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرتے تھے۔

ویٹی کن نیوز نے بتایا کہ غزہ کے مسیحیوں نے کہا ہے کہ وہ پوپ کے انتقال سے دل شکستہ ہیں، پوپ نے تباہ حال غزہ کے لیے امن کی مہم چلائی اور جنگ کے دوران ان کا سہارا بنے۔

مزید خبریں :