Time 24 اپریل ، 2025
پاکستان

پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے: ترجمان پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج بھی گرمی اپنا  زور دکھائے گی جہاں بہاولپور ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :