24 اپریل ، 2025
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔