24 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا نے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔
ان کے علاوہ شاہین آفریدی نے 16، رشاد حسین نے13، فخر زمان اور حارث روف 10،10 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین، حسین طلعت اور لیوک ووڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔