Time 25 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا

30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا
جاپانی اخبار کے مطابق کیوٹو ٹرانسپورٹیشن بیورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے__فوٹو: فائل

30 سال تک بس چلانے والے جاپانی بس ڈرائیور کی ایک غلطی نے اسے 84 ہزار ڈالر کے ریٹائرمنٹ پیکیج سے محروم کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور مسافر بس کے کرایوں میں 7 ڈالر چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد اپنا 84 ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج کھو بیٹھا۔

یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جب کیوٹو میونسپل ٹرانسپورٹیشن بیورو کے اراکین نے جاپانی شہر کے ایک بس ڈرائیور کو فوٹیج میں معیاری طریقہ کار کے مطابق کرایہ پروسیسنگ مشین میں ڈالنے کے بجائے ایک ہزار ین کا بل جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا۔

جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے جھٹلا دیا جس کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا اور اس کا 12 ملین ین سے زیادہ کا ریٹائرمنٹ فنڈ منسوخ کر دیا گیا۔

اپنی 12 ملین ین ($84,000) پینشن سے محروم ہونے کے بعد ناراض بس ڈرائیور ن مقدمہ کیا جس کا فیصلہ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں آیا جس کے مطابق مذکورہ بس ڈرائیور کیس ہار گیا۔ 

جاپانی اخبار کے مطابق کیوٹو ٹرانسپورٹیشن بیورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔

مزید خبریں :