Time 25 اپریل ، 2025
صحت و سائنس

بلوچستان کےتمام اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 صوبائی کوآر ڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق صوبے کے تمام 36 اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  صوبائی کوآر ڈینیٹر  کا بتانا ہے کہ نصیرآباد، کیچ، لسبیلہ،جعفر آباد، سبی، گوادر اور حب میں ملیریا کے کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

صوبائی کوآر ڈینیٹر کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران بلوچستان میں ملیریا کے 17 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :