26 اپریل ، 2025
آج سے 30 اپریل کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباد،وسطی/بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔