Time 26 اپریل ، 2025
دنیا

غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام، امریکی جج گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد رہا

غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام، امریکی جج گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد رہا
امریکی ججز کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

امریکا کے داخلی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی)  نے ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کرنے کے کچھ گھنٹے بعد رہا کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

تاہم اب  ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج ہانا ڈوگن  کو گرفتاری کےکچھ گھنٹے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

 امریکی ججز کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے  محکمہ انصاف کہہ چکا ہے کہ وہ امیگریشن معاملات میں ٹرمپ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی ججز اور حکام کے خلاف تحقیقات کرے گا۔

مزید خبریں :