26 اپریل ، 2025
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی نوشیرخان لنگڑیال نے ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا، حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دے دی جس کے لیے فوری طورپر 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔
مریم نواز نے 'ائیر پنجاب' کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔