Time 26 اپریل ، 2025
دنیا

ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر زوردار دھماکا، 400 سے زائد افراد زخمی

ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر زوردار دھماکا، 400 سے زائد افراد زخمی
دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی, ایرانی میڈیا

ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :