Time 26 اپریل ، 2025
پاکستان

حکومت کا موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہرلحاظ سے فعال کرنےکا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنےکا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنےکا اعلان کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارےکی استعدادکار بڑھائی جائےگی،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنےکے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔

مزید خبریں :