Time 26 اپریل ، 2025
پاکستان

بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں بڑا ریلہ چھوڑ دیا گیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں اطلاع کے بغیر اضافی پانی چھوڑ دیا ہے۔

دریا میں طغیانی کی سے کیفیت ہے، دومیل مظفر آباد کے مقام  پر 22 ہزار کیوسک ریلہ گزر رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دریائے جہلم سے دور  رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرےگا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائےگا۔

مزید خبریں :