26 اپریل ، 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پاکستان پہلگام ڈرامےکو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو پتہ چلنا چاہیےکہ اس واقعےکے اصل حقائق کیا ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم دنیا میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں، کوئی بھی غیر جانبدار فریق پہلگام واقعے کی انکوائری کرتا ہے تو ہم بھرپور تعاون کریں گے، ہم عالمی طاقتوں سے جعفر ایکسپریس واقعےکی بھی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
محسن نقوی نےکہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، ہم اس صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں تباہی پھیلانے کے لیے آئی ای ڈیز بلاسٹ کر نے کا منصوبہ بنایا، گزشتہ تین دن میں انٹیلی جنس اداروں نے 7 آئی ای ڈیز پکڑے ہیں ،کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو کمزور کر چکے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بی ایل اے کس ملک سے ہدایات لے رہی ہے، بی ایل اے اور را 2 نہیں ایک ہی نام ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ڈرامہ کیا ہوگا کہ اتنے بڑے واقعےکے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوجائے، ا مریکا ہو یا کینیڈا بھارت ہر جگہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اسرائیلی مقبوضہ کشمیر میں آئے، اس کی ہمارے پاس رپورٹس موجود ہیں، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اس کا حل یواین کی قرارداد وں کے مطابق کیا جائے۔