Time 27 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی: گیس چوری کیلئے بنائے گئے کنویں میں لاش کی اطلاع

کراچی کے علاقے شاہ لطیف، ملیر ندی بند کے قریب تیل یا گیس چوری کے لیے بنائے گئے کنویں میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔

گیس کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو کنویں کے اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، مین کنیکشن سے گیس سپلائی بند کرنے کے بعد کنوئیں میں جانا ممکن ہوگا۔

پولیس کے مطابق کنوئیں کے باہر سے گیس سلنڈر اور لائن کنیکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں۔ کنویں میں اترنے اور چڑھنے کے لیے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق کنوئیں میں موجود لاش کو ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :