27 اپریل ، 2025
پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اس کے علاوہ صوبےکی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔