27 اپریل ، 2025
کوکونٹ ملک کا استعمال دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے، یہ ناصرف پکوانوں کے ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے مختلف فوائد کا حامل بھی ہوتا ہے۔
کیا آپ کو معلوم ہے کوکونٹ ملک بالوں کیلئے بھی مفید ہے، کوکونٹ ملک میں ضروری غذائیت جیسے وٹامن سی اور ای پائے جاتے ہیں، جو بالوں کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کوکونٹ ملک کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے، جو مندرجہ ذیل ہے۔
کوکونٹ ملک اور انڈا
کوکو نٹ ملک کو انڈے میں شامل کرکے بالوں میں لگایا جائے تو اس سے آپ کے بال نرم ملائم ہوجائیں گے۔
ایک عدد انڈے میں 2 سے 3 چمچ یا حسب ضرورت کوکونٹ ملک کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں 30 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اور پھر معمول کے مطابق بالوں کو دھو لیں۔
کوکونٹ ملک اور ٹری ٹی آئل
ٹری ٹی آئل کو بالوں اور جلدِ کیلئے بہترین مانا جاتا ہے، ٹری ٹی آئل اور کوکونٹ ملک کو ہم وزن اور حسب ضرورت لے کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور تھوڑی دیر لگا رہنے کے بعد بالوں کو دھو لیں، اس طریقے سے بھی بالوں میں چمک آجائے گی۔
کوکونٹ ملک اور روز میری آئل
روز میری آئل کو گلاب سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ بھی جلدِ اور بالوں کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کوکونٹ ملک اور روز میری آئل کو حسب ضرورت لے کر اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا لیں، یہ آپ کے بالوں کی نشوونما میں اپنا جادوئی اثر دکھائے گا۔
کوکونٹ ملک اور شہدِ
شہدِ کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں، کوکونٹ ملک میں شہدِ اور انڈا شامل کرکے بالوں میں لگانے سے روکھے بالوں میں جان آجاتی ہے جس کی وجہ سے بال گھنے اور صحت مند نظر آتے ہیں۔