27 اپریل ، 2025
کینیڈا میں سڑک پر ہونے والے فیسٹیول کے دوران ایک گاڑی شہریوں پر چڑھ دوڑی جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاپو لاپو نامی فیسٹیول کا انعقاد کینیڈا کے شہر وینکوور میں کیا گیا تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
فیسٹیول کی رونقیں اس وقت ماند پڑ گئیں جب ایک تیز رفتار گاڑی فیسٹیول میں موجود شرکا پر چڑھ دوڑی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی تاہم واقعہ رونما ہوتے ہی متاثرہ افراد کو علاج کیلئے فوری اسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ بروقت کارروائی سے 30 سالہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنے کی جانب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔